لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقے صبح سویرے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے۔ علی الصباح پانچ بج کر اڑتالیس منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اگرچہ زلزلے کے جھٹکے زیادہ نہیں تھے تاہم پھر بھی عوام میں خوف و حراس پیدا ہو گیا اور وہ کلمہ پاک کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے۔
اس زلزلے میں کسی قسم کی مالی و جانی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی تاہم اتنی صبح زلزلے کے جھٹکوں نے لوگوں کو گھروں سے باہر ضرور نکال دیا۔
زلزلے کی شدت5.8معلوم کی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 226 کلومیٹر بتائی جا رہی ہے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کوہ ہندوکش تھا۔اسلام آباد،لاہوراور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔