کبڈی کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور آئندہ چند روز میں فلم کا باقاعدہ طور پر افتتاح کردیا جائے گا فلم میں تمام بڑی کاسٹ کو شامل کیا گیا ہے جس کے لیے تمام معاملات طے کیے جا رہے ہیں اس سلسلے میں جن فنکاروں کے نام سامنے آرہے ہیں ان میں معمر رانا,بابر علی.جاوید شیخ. نئیر اعجاز .شفقت چیمه. سهیل احمد. عاصم بخاری. علی خان. افتخار ٹھاکر. سخاوت ناز. ناصر چنیوٹی. فیصل کھچی,اظهر رنگیلا. صباء قمر. ثنا. روپ. راحیله آغا. بهار بیگم ودیگر شامل ھیں.فلم کبڈی کے مکالمے ذرتاشہ لکھ رہی ہیں جو اس وقت سیٹ کام دغا باز رے اور ڈرامہ سیریل تیرے بن جیا جائے نہ کہ سکرپٹ پر کام کر رہی ہیں فلم کے میوزک کے لیجنڈ میوزک ڈائریکٹر طافو کا انتخاب کیا گیا ہے فلم کی باقاعدہ شوٹنگ کا آغاز اگست میں کر دیا جائے گا فلم کبڈی کے مصنف وہدایتکار شازی خان جبکہ اسکے فلمساز ایم زیڈ مصطفی ہیں فلمی پنڈتوں کے مطابق پنجابی فیچر فلم کبڈی کو 2020 کی بڑی فلم کہا جا رہا ہے فلمساز .ایمl زیڈ مصطفی نے فلم کبڈی کی 2020 میں عید الفطر پر نمائش کرنے کا فیصلہ کیا ہے
فلم کی شوٹنگ کا باقاعدہ آغاز اگست کے لاسٹ ویک میں کر دیا جائے گا ابتدائی تقریب کے دوران فلم سٹارمعمررانا نےکہا کہ فلم کا ٹائٹل بہت خوبصورت ہےاور اسکا کانٹینٹ بہت اچھا لکھا گیا ہے ڈائریکٹر شازی خان کے ساتھ میری پہلی فلم ہے اور مجھے لگتا ہے کہ بہت مزا آئےگافلم کبڈی کے پروڈیوسر ایم زیڈ مصطفی نے کہا کہ فلم کا سکرپٹ بہت اچھا ہے اور اس پر بہت محنت ہوئی ہے اور سکرپٹ کے مطابق ساری کاسٹنگ کی گئی ہےانشاءاللہ فلم بھی بہت اچھی ہوگی دیکھنے والوں کو سکرین پرخوبصورت کلر فل پنجاب نظر آئے فلم کبڈی کےتمام تر مکالمے ذرتاشہ نے لکھے ہیں جو سکرین پر فلم کو چار چاند لگا دیں گے پنجابی فیچر فلم کبڈی ٹاپ ویژن انٹرٹینمنٹ پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بنائی جارہی ہے اسکےمصنف وہدایتکارشازی خان جبکہ اسکے فلم فلمساز ایم زیڈ مصطفی ہیں
گزشتہ دنوں ہونے والی افتتاحی تقریب میں فلمسٹاد معمر رانا کے علاوہ روپ زرتاشہ محرمہ علی معروف رائٹر وڈائیریکٹر اعجاز شریف سید ندیم عباس فیصل کھچی چندو اور فلم پروڈیوسر کےے پروڈکشن کے میڈیا ایڈوائزر انجم شہزاد ہیں شازی خان نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا تمام مہمانوں نے مل کر کیک کاٹا آخر میں شازی خان نے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا مہمانوں کی کیک اور کولڈ ڈرنکس سے تواضع کی گئی