دو دنوں میں 5 چینلز کے عید شوزمیں شریک ہوچکاہوں۔غفار لہری

لاہور(شوبزرپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ فلم ٹی وی اداکار و کامیڈین غفار لہری عید شوزکی ریکارڈنگزمیں مصروف ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ان دنوں وہ مختلف ٹی وی چینلزکے عید شوزکی ریکارڈنگز کروا رہے ہیں۔ایک ملاقات کے دوران غفار لہری نے بتایاکہ عید قربان کی آمد آمدہے اور ٹی وی چینلز نے اپنے ناظرین کو عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لیئے چٹ پٹے عید شوز ریکارڈ کرنے شروع کردئیے ہیں ایک سوال کے جواب میں غفار لہری نے کہاکہ عید شوزکا سلسلہ دراز ہوتا جارہاہے اب تک وہ پانچ چینلز کے عید شوزمیں شرکت کرچکے ہیں اور ابھی بھی انہیں بہت سارے چینلز نے عید شوزمیں شریک ہونے کے لیئے بلایا ہواہے۔غفار لہری نے کہاکہ ان شوزکے لیئے انہوں نے اپنے ناظرین کے عید کی خصوصی آئٹمزتیار کی ہیں جنہیں وہ ان شوزمیں پرفارم کررہے ہیں۔ان میں قربانی کی ایک خصوصی آئٹم ہے جسے چینلز پر بیحد سراہاجارہاہے۔غفار لہری نے مذید کہاکہ وہ اپنے پرستاروں کی خوشی کے لیئے ہر تہوار پر موقع کی مناسبت سے آئٹم تیار کرتے ہیں تاکہ ان کی خوشیاں دوبالا ہو سکیں۔

شیئرکریں