کائنات رانا اور سکندر خان نے گلوکارہ گلاب کے نئے گانے کی ویڈیو مکمل کروادی۔

”پردیسی“ کی کامیابی پر پرستاروں نے اگلے گانوں میں بھی ماڈلنگ کی فرمائش کی تھی۔کائنات رانا،سکندرخان

لاہور(شوبزرپورٹر)فلمسٹار کائنات رانااور سکندر خان نے گلوکارہ گلاب کے نئے گانے کی ویڈیو مکمل کروادی،تفصیلات کے مطابق گلوکارہ گلاب کے نئے گانے کی عکسبندی گذشتہ روز آؤٹ ڈور لوکیشنز پر مکمل کی گئی جس میں فلمسٹار کائنات رانا اور سکندرخان نے حصہ لیا۔اس گانے کے ڈائریکٹر فہیم بھٹی جبکہ ڈی اوپی سعید احمد تھے اس گانے کی شاعری اعجاز نے لکھی تھی جس کا میوزک خرم بھٹی نے ترتیب دیاتھا۔ایک ملاقات کے دوران کائنات رانا اور سکندرخان نے بتایاکہ اس سے قبل وہ گلوکارہ گلاب کے ویڈیو”پردیسی“ میں کام کرچکے ہیں جس نے بہت زیادہ مقبولیت حاصل کی تھی اور پرستاروں نے بھی ان سے مذید ماڈلنگ کی فرمائش بھی کی تھی جس پروڈیوسر خرم بھٹی نے انہیں گلاب کے نئے گانے کے لیئے کاسٹ کرلیا۔کائنات رانا کا کہنا تھا کہ پہلے گانے کی طرح اس نئے گانے میں بھی کام کرکے انہیں بہت مزہ آیا۔فلمسٹار سکندر خان کا کہنا تھا کہ یہ نیا گانا بہت عمدہ شاعری اور میوزک پر مشتمل ہے جسے ا ن کے اور گلاب کے پرستار بہت پسند کریں گے۔پروڈیوسر خرم بھٹی کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو کو عید سے قبل ریلیز کردیا جائیگا انہیں ”پردیسی“ کی کامیابی کے ساتھ ساتھ فرمائشیں آرہی تھیں کہ کائنات رانا اور سکندر خان کو نئے گانوں میں بھی بطور ماڈل لیا جائے جس پرانہوں نے ایک مرتبہ پھر انہیں اس نئے گانے میں کاسٹ کیا ہے جس میں دونوں نے ہی عمدہ اداکاری کی ہے انہیں یقین ہے کہ پرستار اس ویڈیو کو بھی اس سے زیادہ پذیرائی بخشیں گے۔

شیئرکریں