گلشن مہک بھی ”منجی کتھے ڈاہواں“ کی ٹیم کا حصہ بن گئیں،نئی قسط کی ریکارڈنگ میں حصہ لیا۔

لاہور(شوبزرپورٹر)اداکارہ و ماڈل گلشن مہک بھی پی ٹی وی لاہورمرکز کے کامیڈی سیریل”منجی کتھے ڈاہواں“ کی ٹیم کا حصہ بن گئیں،نئی قسط کی ریکارڈنگ میں حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق پروڈیوسر محمد الیاس چوہدری کا کامیڈی ڈرامہ”منجی کتھے ڈاہواں“ ان دنوں ذبردست عوامی مقبولیت حاصل کررہاہے گذشتہ روز اس کی نئی قسط کی ریکارڈنگ پی ٹی وی لاہور مرکزکے سیٹ پر کی گئی جس میں اداکارہ عینی طاہرہ،گلشن مہک و دیگر اداکاروں نے حصہ لیا۔ایک ملاقات کے دوران گلشن مہک نے بتایاکہ انہیں ”منجی کتھے ڈاہواں“ کی ٹیم کا حصہ بن کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کیونکہ ا ن کے ساتھ بہت سارے سینئیر اداکار کام کررہے ہیں جن سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔گلشن مہک نے کہاکہ محمد الیاس چوہدری پی ٹی وی لاہور مرکز کے ایک کہنہ مشق اور شفیق پروڈیوسر ہیں جن کا یہ ہمیشہ سے خاصہ رہاہے کہ ان کی زیر ہدایات تیار کیا جانیوالا ہر پراجیکٹ کامیابی کی منازل طے کرتاہے جس کا ثبوت یہ حالیہ ڈرامہ”منجی کتھے ڈاہواں“ کی آئے روز بڑھتی ہوئی مقبولیت ہے۔گلشن مہک نے مذید کہاکہ پی ٹی وی نئے اداکاروں کے لیئے ایک بہت بڑی درسگاہ ہے جہاں سے ہر نیا آنیوالا اداکار ایک سپرسٹار بن کر ابھرتا ہے انشا ء اللہ اب وہ مذید پراجیکٹ بھی پی ٹی وی کے پلیٹ فارم سے کریں گی اور کامیابی حاصل کرنے کے لیئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرینگی۔

شیئرکریں