مظہرراہی کی کینیڈامیں پاکستان آزادی میوزک شومیں ذبردست پرفارمنس،

لاہور(شوبزرپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ بھنگڑاکنگ مظہرراہی کی کینیڈا میں پاکستان آزادی میوزک شوکے دوران ذبردست پرفارمنس،پرستاروں کے بھنگڑے،تفصیلات کے مطابق مظہرراہی ان دنوں کینیڈا کے ٹور پر ہیں جہاں گذشتہ روز انہوں نے ہاورڈ پارک میں منعقد کردہ ایک پاکستان آزادی میوزک شومیں پرفارم کیا جس میں انہوں نے اپنے نئے اور سپرہٹ گانے پرفارم کیئے جن پر ان کے پرستاروں نے بھنگڑے ڈالے۔فون پر بات چیت کرتے ہوئے مظہرراہی نے بتایاکہ ان کا رواں ماہ کے دوران کینیڈاکا یہ دوسرا وزٹ ہے گذشتہ دنوں بھی انہوں نے کینیڈا ایک وزٹ کے دوران مختلف میوزیکل شوزمیں پرفارم کیا تھا اور وطن واپسی کے چند دن بعد ہی انہیں دوبارہ بلا لیا گیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ یہ شوز پاکستان ایسوسی ایشن آف کیوبک کینیڈا کی طرف سے منعقدکیئے جارہے ہیں جس میں وہ سولو پرفارم کررہے ہیں۔مظہرراہی نے مذید بتایاکہ عید اور یوم آزادی کے شوزبھی بیرون ممالک منعقدکیئے جارہے ہیں جس میں وہ بھی پرفارم کریں گے۔

شیئرکریں