پاکستان سمیت دیگر ممالک سے گلوکاروں،اداکاروں اور موسیقاروں کا خراج تحسین،
لاہور(شوبزرپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار،موسیقار اور طافوگھرانے کے نامور چشم و چراغ طارق طافوکے نئے گانے”بریک اپ“ کی دنیا بھرمیں مقبولیت،دنیا بھرسے گلوکاروں اداکاروں اور موسیقاروں کا گانا گاکر خراج تحسین،تفصیلات کے مطابق طارق طافو نے گذشتہ دنوں اپنا نیا گانا ”بریک اپ“کے نام سے سوشل میڈیا پر ریلیز کیا تھا اس گانے کو طافو پروڈکشن کے آفیشل چینل پر ریلیز کیا گیاتھا جس نے چند دنوں میں ہی مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دئیے تھے اس گانے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ پاکستان سمیت،بھارت،کینیڈا،انگلینڈ،اٹلی اور امریکہ سے گلوکاروں،اداکاروں اور موسیقاروں نے اس گانے کے بول گاکر طارق طافو کو اس کی کامیابی کی مبارکباد دی ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔جن میں گلوکارہ دلیر مہندی،حمیرا ارشد،جوجی علیخان،ماہیرسیال،حراخان،صائمہ جہاں،رباب،فرح انور،دیدار،رفاقت علی خان،سائرہ نسیم،میگھا،تنویرآفریدی،ملکوسمیت دیگر شامل ہیں۔ ایک ملاقات کے دوران طارق طافو نے بتایاکہ ”بریک اپ“ ایک بہت بڑا پراجیکٹ ہے جسے انہوں نے طافو خان صاحب کی کاوشوں سے اتنا اچھا بنایاہے کہ ریلیز ہوتے ہی ہاتھوں ہاتھ لیاگیا اور اسکی مقبولیت کا گراف آئے دن بڑھتا جارہاہے۔ابتک اس کے لاکھوں ٹک ٹاپ بھی بنائے جاچکے ہیں اور یہ نوجوان نسل کا پسندیدہ گانا بن چکاہے۔طارق طافونے مذید کہاکہ وہ اس کی پسندیدگی پر اپنے پرستاروں اور دنیا بھر سے ملنے والے خراج تحسین پر بیحد مشکور ہیں اور انشا ء اللہ اپنا اگلا پراجیکٹ بھی جلد عوامی عدالت میں پیش کردینگے۔