لائبہ خان نے اپنی سالگرہ 3 اگست کی بجائے کسی اور تاریخ کو منانے کا فیصلہ کرلیا۔

کچھ گھریلو مصروفیات ہیں اور کچھ دوست اس تاریخ کو میسر نہیں ہیں جس پر سالگرہ کسی اور تاریخ کو مناؤں گی۔لائبہ خان

لاہور(شوبزرپورٹر)فلمسٹار اداکارہ لائبہ خان نے اپنی سالگرہ 3 اگست کی بجائے کسی اور تاریخ کو منانے کا فیصلہ کرلیا۔ایک ملاقات کے دوران لائبہ خان نے بتایاکہ کچھ گھریلو مصروفیات اور چند دوستوں کے 3 اگست کو میسر نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے اپنی سالگرہ 3 اگست کی بجائے کسی اور تاریخ کو منانے کا فیصلہ کیا ہے ایک ملاقات کے دوران لائبہ خان نے کہاکہ وہ اپنی سالگرہ بھرپور انداز سے مناتی ہیں جس کی باقاعدہ تقریب منعقد کی جاتی ہے جس میں شوبز،فلم انڈسٹری،میوزک،سٹیج اورصحافت سے وابستہ افراد شرکت کرتے ہیں اور کافی ہلہ گلہ کیاجاتاہے لائبہ خان نے کہاکہ اس بار چند دوست ملک میں نہیں ہیں اور جو ہیں وہ 3 اگست کو اپنی کسی اور مصروفیات میں ہیں اس وجہ سے انہوں نے سالگرہ کی تاریخ آگے کردی ہے بہت جلد وہ تقریب کی نئی تاریخ کا اعلان کردینگی جس میں سب شریک ہوں گے۔لائبہ خان نے مذید کہاکہ ان کا نیا ویڈیو”رانجھنا“ 3 اگست کو ریلیز کیا جارہاہے۔

شیئرکریں