کمپنی کی 12 پراڈکٹ کی کمرشل میں کام کررہی ہوں۔انعم خان
لاہور(شوبزرپورٹر)معروف اداکارہ وماڈل انعم خان نے معروف کاسمیٹکس کمپنی”وسکارا“ سے معاہدہ کرلیا،تفصیلات کے مطابق یہ معاہدہ انعم خان اور کمپنی کے مابین گذشتہ دنوں طے پایاہے۔ایک ملاقات کے دوران انعم خان نے کہاکہ ”وسکارا“ایک انٹرنیشنل برانڈ ہے جسکی 12 کے قریب پراڈکٹ ہیں جن میں بیوٹی کریم،بلیچ کریم،شیمپو،کنڈیشنراور ہئیرآئل وغیرہ شامل ہیں۔انعم خان نے بتایاکہ انہیں اس کا برانڈ ایمبیسیڈر بنایا گیاہے ان دنوں ان کی ان پراڈکٹ کے فوٹو شوٹس اور ٹی وی سی تیار کیئے جارہے ہیں بہت جلد وہ ان کی تمام پراڈکٹ کی پیکنگ اور بل بورڈز پر نظر آئیں گی۔انعم خان نے مذیدبتایاکہ ”وسکارا“ کی تمام تر پبلسٹی انہی پر تیار کی جارہی ہے اور جلد ایک لانچنگ شومیں وہ ”وسکارا“ کو لانچ کررہے ہیں جس میں مختلف بیوٹیشنز اور چینلز شریک ہوں گے۔