دنیا بھر سے 11 لاکھ عازمین کی فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آمد

دنیا بھر سے کم وبیش 11لاکھ عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ، ان میں زیادہ تعداد انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے حجاج کی ہے۔ ان کے بعد بالترتیب پاکستان، بنگلہ دیش اور بھارت سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام ہیں۔عرب ٹی وی کیے مطابق ان میں لاکھوں حاجی مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔ وہ عمرے کی ادائیگی، طواف بیت اﷲ اور دوسری عبادات میں مصروف ہیں۔ ایک بڑی تعداد مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اﷲ علیہ وسلم کی زیارت کا شرف حاصل کر رہی ہے اور مسجد نبوی صلی اﷲ علیہ وسلم میں عبادت وریاضت میں مصروف ہے۔

شیئرکریں