اقصیٰ ملک ٹی وی شوکی ہوسٹ بن گئیں،جلد آن ائیر ہوگا۔

لاہور(شوبزرپورٹر)معروف فیشن ماڈل اور ادکارہ اقصیٰ ملک ٹی وی شوکی ہوسٹ بن گئیں،جلد آن ائیرہوگا،تفصیلات کے مطابق اقصیٰ ملک کو ایک نجی ٹی کے شوکے لیئے بطور ہوسٹ لیا گیا ہے اس شوکی چند اقساط ریکارڈ کرلی گئی ہیں جس کا پرومو تیار کیا جاچکاہے اس ٹی وی شوکو جلد آن ائیر کیا جائیگا۔ایک ملاقات کے دوران اقصیٰ ملک نے بتایاکہ یہ شو ایک نجی ٹی وی پر پیش کیاجائیگا شوکا نام ”سوال ہمارا جواب آپکا“ہے جس میں وہ مختلف لوگوں سے سوال کرتی نظر آئینگی اس شو کی ان ڈور اور آؤٹ ڈور ریکارڈ نگ کی جارہی ہے ایک سوال کے جواب میں اقصیٰ ملک نے بتایاکہ ماڈلنگ سے ہوسٹنگ کی طرف آنا ایک بہت خوشگوار تجربہ ہے جس میں انہیں بہت مزہ آیاہے۔اقصیٰ ملک نے مذید کہاکہ عوامی پسندیدگی دیکھتے ہوئے وہ ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ ہوسٹنگ بھی جاری رکھیں گی اوراپنے پرستاروں کو ہربار کچھ نیا دکھائیں گی۔

شیئرکریں