تابندہ علی کی شالیمار تھیٹر سے محفل تھیٹر اڑان کام کرگئی،”حسن تیرا جادومیرا“ میں جادو چل گیا۔

ساتھی فنکاروں نے ان کے ساتھ بہت تعاون کیا خصوصاً سینئیرز کے ساتھ کام کرکے وہ بہت کچھ سیکھ بھی رہی ہیں۔تابندہ علی

لاہور(شوبزرپورٹر)فلمسٹار تابندہ علی کی شالیمار تھیٹر سے محفل تھیٹر اڑان کام کر گئی،”حس تیرا جادو میرا“ میں جادو چل گیا۔تفصیلات کے مطابق ہدائتکار ناصر چنیوٹی نے تابندہ علی کی شالیمار تھیٹر میں پذیرائی اور اداکاری کے ڈنکے سن کر انہیں محفل تھیٹر میں حالیہ ریلیز ہونے والے اسٹیج ڈرامے“حسن تیرا جادو میرا“میں کاسٹ کیا گیاتھا۔”حسن تیرا جادو میرا“ میں بہترین پرفارمنس پر محفل تھیٹر میں بھی ان کی پرفارمنس کا جادو چل گیا شائقین ڈرامہ نے بہترین پرفارمنس پر انہیں ہاتھوں ہاتھ لیا۔ایک ملاقات کے دوران تابندہ علی نے کہاکہ شالیمار تھیٹر میں ان کو بہت زیادہ عوامی پذیرائی مل رہی تھی جس پر انہیں محفل تھیٹر میں کاسٹ کیاگیا۔ایک سوال کے جواب میں تابندہ علی نے بتایاکہ محفل تھیٹر میں بڑی کاسٹ اور سینئیر زکے ساتھ کام کرکے انہیں بہت مزہ آیا اور انہوں نے اپنی پرفارمنس کو جاندار بنانے کے لیئے بہت محنت کی تھی جو آج کام آگئی۔محفل تھیٹر میں ان کے ساتھی فنکاروں نے ان کے ساتھ بہت تعاون کیا خصوصاً سینئیرز کے ساتھ کام کرکے وہ بہت کچھ سیکھ بھی رہی ہیں۔تابندہ علی نے مذید کہاکہ وہ انشا ء اللہ اپنی پرفارمنس کو اتنا اچھا بنائیں گی کہ ان کے لیئے ہر آنیوالا ڈرامہ ایک چیلنج بن جائے اور وہ اس نئے چیلنج کو اپنی پرفارمنس کی بناء پر پورا کرتی جائیں۔

شیئرکریں