تنویربغدادی اور سمیراشمع کا نیا مشترکہ گیت ریکارڈ کرلیاگیا۔

لاہور(شوبزرپورٹر)معروف سرائیکی فوک گلوکار تنویر بغدادی اور گلوکارہ سمیرا شمع کا نیا مشترکہ گیت ریکارڈکرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق اس مشترکہ گیت کی ریکارڈنگ گذشتہ روز کلک سٹوڈیومیں مکمل کی گئی اس گانے کامیوزک استادخاورحسین نے ترتیب دیاہے جبکہ اس کی ویڈیو بھی مکمل کرلی گئی ہے جس کی ڈائریکشن محمد رمضان نے دی ہے۔ایک ملاقات کے دوران تنویر بغدادی اور سمیرا شمع نے بتایاکہ یہ ان کا پہلا مشترکہ گیت ہے جسے بہت جلد ریلیز کیا جارہاہے انہیں امید ہے کہ ان کے پرستار ان کے اس مشترکہ گیت کو بیحد پسند کریں گے۔

شیئرکریں