لائبہ خان کا نیا ویڈیو”رانجھنا“3 اگست کو ریلیز کیاجائیگا۔

3 اگست کو میری سالگرہ ہے اس لیئے یہ میری سالگرہ کا تحفہ بھی ہوگا۔لائبہ خان

لاہور(شوبزرپورٹر)فلمسٹار اداکارہ لائبہ خان کا نیا ویڈیو”رانجھنا“3 اگست کو سوشل میڈیا پر ریلیز کیاجائیگا۔تفصیلات کے مطابق گلوکارہ شازیہ رانی کے گائے ہوئے گانے ”رانجھنا“ کی ویڈیو سکائی سی ڈی ریکارڈزکمپنی اپنے یوٹیوب چینل اور سوشل میڈیاپر 3 اگست کو ریلیز کررہی ہے اس ویڈیو کے ڈائریکٹر پروڈیوسر اعظم صادق ہیں۔ایک ملاقات کے دوران لائبہ خان نے بتایاکہ ”رانجھنا“ ان کا بہت بڑا ویڈیو ہے جسے سوشل میڈیا اور تمام سوشل سائیٹس پر ایک ساتھ ریلیز کیا جارہاہے اس میں انہوں نے اپنی زندگی کی بہترین اداکاری کی ہے۔لائبہ خاں نے کہاکہ 3 اگست کو ان کی سالگرہ بھی ہے اس لیئے یہ ویڈیو ان کی سالگرہ کا تحفہ بھی ہوگاانہیں امید ہے کہ ان کے پرستار ان کے اس نئے ویڈیو کو پذیرائی بخشیں گے۔لائبہ خان نے مذید کہاکہ ان کا ایک اور بڑا پراجیکٹ بھی مکمل ہونے کو ہے جو ایک لانچنگ تقریب کے زریعے ریلیز کیاجائیگا اس میں ان کے ساتھ پاکستان شوبز انڈسٹری کے ناموراداکاروں نے بھی کام کیاہے۔

شیئرکریں