ہیرجٹ کی ”ویلکم نسیم وکی“ میں جاندار پرفارمنس،ناقدین بھی تعریف کرنے پر مجبور،

تماثیل تھیٹر میں جاری ڈرامے میں ہیر جٹ کی پرفارمنس کو بیحد سراہا جارہاہے جس سے وہ بہت خوش ہے۔

جٹ نے بہت کم عرصے میں اپناآپ منوایاہے۔کہ وہ آنے والے وقت میں ہرڈرامہ پروڈیوسر کی اولین ترجیح ہوگی۔نسیم وکی

لاہور(شوبزرپورٹر)اداکار ہ و پرفارمر ہیرجٹ کی”ویلکم نسیم وکی“ میں جاندار پرفارمنس،ناقدین بھی تعریف کرنے پر مجبور،تفصیلات کے مطابق اداکارہ ہیر جٹ ان دنوں تماثیل تھیٹر میں جاری نئے اسٹیج ڈرامے ”ویلکم نسیم وکی“ میں پرفارم کررہی ہیں جس میں ان کی پرفارمنس کو بیحد سراہاجارہاہے اداکارہ اس پذیرائی پر بیحد خوش نظر آرہی ہیں ایک ملاقات کے دوران اداکارہ ہیرجٹ نے بتایاکہ اس ڈرامے میں میری پرفارمنس اس قدر سپرہٹ جارہی ہے کہ ناقدین بھی ان کی پرفارمنس کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان نقدین کا کہنا ہے کہ اگر میری پرفارمنس اسی طرح جاری رہی تو میں بہت جلد ڈرامہ پروڈیوسرزکی اولین ترجیح بن جاؤں گی۔ڈرامہ کے ڈائریکٹر واداکار نسیم وکی کا کہناہے کہ ہیر جٹ نے بہت کم عرصے میں اپناآپ منوایاہے اور جس طرح وہ اپنے کام کے ساتھ انصاف اور محنت کررہی ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ آنے والے وقت میں ہرڈرامہ پروڈیوسر کی اولین ترجیح ہوگی۔ہیر جٹ کا کہناہے کہ موجودہ کامیابی میرے والدین کی دعاؤں اور سینئیرزکی راہنمائی کی بدولت ہے میں نے کم عرصے میں بہت کچھ سیکھا اور عوام کی محبت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ہیر جٹ نے مذیدکہاکہ میں اپنی اداکاری کو مذید بہتر بناؤں گی تاکہ ڈرامہ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے معیار پر پورا اتر سکوں۔

شیئرکریں