ماڈلز نے برانڈ ڈڈریسز پہن کراپنی ریمپ واک سے چارچاند لگا دئیے۔
لاہور(شوبزرپورٹر)مونی خان پروڈکشن کا موسم کی مناسبت سے فیشن شو اینڈ ریمپ واک کا انعقاد،ماڈلز کی برانڈڈ ڈریسز پہن کر ریمپ واک،گلوکاروں نے گیتوں سے سماں باندھ دیا،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزمقامی ہال میں مونی خان پروڈکشن کی جانب سے ایک فیشن شو اور ریمپ واک کا انعقادکیا گیاجس میں معروف ماڈلز نے مختلف ڈیزائنرز کے ڈریسز پہن کر ریمپ واک کی اس موقع پر گلوکار احمد نوز اور عمران نیازی نے گلوکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیشن شوکو چارچاند لگا دئیے جبکہ اسلام آباد سے آئی ہوئی ماڈل ملائکہ نے ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ رقص پرفارمنس دے کر دل جیت لیئے۔اس موقع پر ماڈلز نے آسیہ محسن اور اریج خان کے ڈیزائن کردہ ملبوسات زیب تن کرکے ماڈلنگ کی۔اس شوکی خاص بات یہ تھی کہ اس میں ایک خصوصی سیگمنٹ بھی پیش کیا گیاجس میں خصوصی افراد نے ویل چئیرز اور بیساکھیوں پر ریمپ واک کی جسے حاضرین نے بیحد سراہا۔اس فیشن شومیں فلمسٹار تابندہ علی،ٹائیگر شاہ،ندیم پہلوان،ملک آصف شہزاد،کاظم وحید،گلوکارہ زیرک خان،گلوکار امیر علی،شہزاد فراموش،ندیم نظر،میاں وقاص،فیصل بٹ اور شیخ بلال نے خصوصی شرکت کی تقریب کے اختتام پر مونی خان نے آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔