1995 سے طبلہ پلے کررہاہوں اب تک سینکڑوں شوز میں نامور گلوکاروں کے ساتھ طبلہ پلے کرچکاہوں۔
لاہور(شوبزرپورٹر)معروف طبلہ نواز نوید حسین نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ طبلہ بجانا ان کا بچپن سے شوق تھا اور یہی شوق اب ان کا پروفیشن بن چکاہے ایک سوال کے جواب میں نوید حسین نے بتایاکہ وہ 1995 سے طبلہ پلے کررہے ہیں اور اب تک اندرون ملک اور بیرون ملک سینکڑوں شوزمیں نامور گلوکاروں کے ساتھ طبلہ پلے کر چکے ہیں جن میں گلوکار اکرم راہی،عارف لوہار،عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی،شفقت ممتاز،شوکت علی راجہ و دیگر شامل ہیں۔نوید حسین نے بتایاکہ ان کے استاد بلو خان ہیں جن سے انہوں نے باقاعدہ طبلہ اور ڈھولک بجانی سیکھی ان کا بھی دنیا میں ایک نام ہے۔نوید حسین نے مذید بتایاکہ وہ اپنا یہ فن اپنی اولاد کو بھی سکھا رہے ہیں تاکہ ردھم کی دنیا میں جب بھی طبلہ پلے کرنے والوں کا نام ہو تو ان کا نام بھی آئے۔