بیاخان ایک رشتہ کے دوگانے مکمل کروا کر واپس آگئیں۔

لاہور(شوبزرپورٹر)اداکارہ وماڈل بیاخان اپنی نئی فلم”ایک رشتہ“ کے دوگانے مکمل کروا کر واپس آگئیں۔تفصیلات کے مطابق ہدائتکار نوید رضا اپنی نئی اردو فلم”ایک رشتہ“ کا یونٹ لے کر کلر کہار اور چکوال گئے ہوئے تھے جہاں پر انہوں نے اپنی فلم کے چار گانے عکسبندکرلیئے۔اداکارہ بیاخان اور حارث علی پر دوگانوں کی عکسبندی کی گئی۔شوٹنگ سے واپسی پر بیا خان اپنے فوٹو شوٹس میں مصروف ہوگئیں ایک ملاقات کے دوران بیا خان نے بتایاکہ ان کے دوگانے بہت ذبردست عکسبند ہوئے ہیں انہیں امید ہے کہ ان کی یہ نئی فلم انڈسٹری میں ایک روشن ستارہ بن کر چمکے گی۔ایک سوال کے جواب میں بیاخان نے کہاکہ ہدائتکار نوید رضا ایک کہنہ مشق ہدائتکار ہیں جو اداکار سے اس کی صلاحیتوں کے مطابق کام لینے کا ہنر جانتے ہیں۔بیاخان نے مذید کہاکہ ”ایک رشتہ“ سے انہیں بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں امید ہے کہ فلم بین ان کی پہلی فلم کو پذیرائی بخشیں اور ان کی اور حارث علی کی جوڑی کو ویلکم بھی کہیں۔

شیئرکریں