مظہرراہی کا بلاک بسٹر ویڈیو”میگزیناں“ ریلیز کردیا گیا۔

ہیش سٹیریو سے ریلیز کیئے گئے اس ویڈیو کو ہاتھوں ہاتھ لیا گیا پہلے دن ہی ویوزہزاروں میں پہنچ گئے۔

لاہور(شوبزرپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ بھنگڑا سٹار مظہرراہی کا نیا بلاک بسٹر ویڈیو سونگ”میگزیناں“ ریلیز کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اس نئے ویڈیو کو گذشتہ روز ہیش سٹیریو اور مظہرراہی نے سوشل میڈیا اور اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کیاہے۔اس کی ویڈیو ڈائریکشن سلیم خان نے دی ہے اس گانے کا میوزک ساجد علی چھکو نے جبکہ مکس ماسٹرنگ ذوہیب علی پنکو نے کی ہے اس گانے کی شاعری تیجا جی کی لکھی ہوئی ہے۔ایک ملاقات کے دوران مظہرراہی نے بتایاکہ اس گانے کو انہوں نے اپنے یوٹیوب آفیشل چینل ”مظہرراہی آفیشل“پر بھی ریلیز کیاہے اور پرستاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے گانے کو ان کے آفیشل چینل پر ہی ویو کریں کیونکہ ان کا اصل اور خالصتاً آفیشل چینل یہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں مظہرراہی نے بتایاکہ چند ناعاقبت اندیشوں نے ان کے نام سے جعلی یوٹیوب چینل بنالیئے ہیں جس پر وہ ان کے سپر ہٹ ویڈیوز اٹھا کرلگا رہے ہیں مگر ان کے پرستار ان کی حوصلہ شکنی کررہے ہیں اور ان کے ویوز چند سے زیادہ نہیں ہیں۔مظہرراہی نے کہاکہ جس طرح ان کے پرستار ان کے سابقہ گانوں کو پذیرائی دے چکے ہیں اسی طرح ان کے آفیشل چینل اور ہیش سٹیریو چینل پر ان کے نئے گانے”میگزیناں“ کو لائک کریں وی کریں اور ان چینلز کو سبسکرائب بھی کریں تاکہ انہیں ان کے تمام تر ویڈیو ز ایک پلیٹ فارم پر مل سکیں۔مظہرراہی نے مذید کہاکہ ان کے تین نئے گانوں کی آڈیو بھی مکمل ہو چکی ہے ان دنوں ان کی ویڈیو شوٹ کی جا رہی ہے جلد وہ بھی ان کے پرستاروں کے درمیان ہوں گے۔

شیئرکریں