اللہ تعالیٰ کی دی گئی نعمتوں میں سے ایک نعمت آنکھیں انسانی زندگی کے لیے بہت ضروری ہیں آنکھوں کا نور ہمارے لیے ایک بہت بڑی نعمت ہے اس کی حفاظت کرنا ہمارافرض ہے ۔ڈاکٹر امتیاز اسلم ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز گوٹھ بہار کہروڑ پکا میں فری آئی کیمپ کے دوران ڈاکٹر امتیاز اسلم نے آنکھو ں کے مریضوں کے معائنے کے دوران نمائندے سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ ٹیم سرعام کافری آئی کیمپ کا انعقاد کر کے آنکھوں کی دکھی انسانیت کا جو بیڑہ اٹھایا ہے یہ ان کا ایک احسن اقدام ہے جو قابل دید ہے فری آئی کیمپ میں تقریباً 3سو آنکھو ں کے مریضوں کا مفت علاج کیا اور مریضوں میں آنکھوں کے مرض کے لیے ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں اس فری آئی کیمپ گوٹھ بہار کہروڑ پکا میں ٹیم سرعام کے ضلعی صدر چوہدری امیر علی اور ان کی ٹیم کے علاوہ دنیا پور سے سید عرفان شاہ سٹی صدر اور ان کی ٹیم سر عام کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا سر عام ٹیم کہروڑ پکا کے سٹی صدر ملک یسین نے بتایا کہ بہار دی گوٹھ کہروڑ پکا میں اس فری آئی کیمپ کا مقصد علاقے میں آنکھوں کے مریضوں کامفت علاج کرنا تھا یہ کیمپ ٹیم سر عام کے ضلعی صدر چوہدری امیر علی اور ڈاکٹر امتیاز اسلم آئی سپیشلسٹ کی کاوش کا نتیجہ ہے اور انشاءاللہ عنقریب کہروڑ پکا کی دیگر یونین کونسلوں میں بھی میڈیکل فری کیمپ اور فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا جائیگا ملک یسین سٹی صدر ٹیم سر عام کہروڑ پکا نے کہا کہ معاشرے میں دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کا ہم نے عہد کیا ہوا ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہماری ٹیم سرعام انشاءاللہ اسی طرح عوام کی خدمت کرتے رہیں گے اس فری آئی کیمپ ٹیم سر عام کے جانبازوں میں طاہر خان ، فاروق بھٹی ، سرفراز احمد ، ایم اللہ ڈتہ ، عبدالرزاق ، طاہر حسین ، سید زین العابدین وحیداللہ ، ذوالفقار علی کہروڑ پکا پریس کے کے سینئر صحافی سید جاوید بخاری اور دیگر صحافیوں علاقائی معززین عوامی ، سماجی تنظیموں کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
فن پارہ کا گفٹ نواب امان اللہ خان صاحب مرکزی رہنما پی ٹی ای ضلع لودھراں کو اپنے دست مبارک سے دیتے ھوئے