جلد گھر منتقل ہوجائیں گے۔ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دے دیا
فلم نگری کے افراد ڈائریکٹر پرویز کلیم،سید نور ،حسن عسکری،داؤد بٹ نے وزیر ثقافت پنجاب میاں اسلم اقبال کا شکریہ ادا کیا ہے۔ان شخصیات نے کہا ہے کہ اقبال کاشمیری کا علاج سرکاری سطح پر بروقت کرانے پر ہم وزیر ثقافت پنجاب کے بے حد
مشکور ہیں۔امید کرتے ہیں کہ وزیر ثقافت پنجاب اسی طرح فلمی افراد کا خیال رکھیں گے۔پرویز کلیم نے اداکار سہیل احمد خاص طور پر شکریہ ادا کیا جن کی کاوش سے اقبال کاشمیری کا علاج ممکن ہوپایا۔
