وفدکی ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء اطہرعلی خان سے ملاقات اور ثقافتی امورپرتبادلہ خیال
لاہور(شوبزرپورٹر)17ممالک کے 32 طلبہ وطالبات کے وفدکاالحمراء آرٹس کونسل کادورہ وفدکی ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء اطہرعلی خان سے ملاقات اور ثقافتی امورپرتبادلہ خیال،تفصیلات کے مطابق 17 ممالک کے 32 طلبہ و طالبات جن میں چین،پولینڈ،سوڈان،لبنان،مصر،پاکستان،آسٹریلیا،اردن،بنگلہ دیش،یوکے،سویڈن،ترکی،سعودی عرب،چیک ری پبلیکن،فرانس اورسپین کے طلبہ وطالبات شامل ہیں نے گذشتہ روز الحمراء آرٹس کونسل کا دورہ کیا۔وفد نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء اطہر علی خان سے ملاقات کی اور ثقافتی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔اطہرعلی خان نے وفد سے ملاقات کے دوران کہاکہ اس دورہ سے پاکستان کا دنیا میں مثبت بیانیہ فروغ پائے گا۔انہوں نے کہاکہ الحمراء ملکی و غیرملکی سطح پر اپنی چقافتی اقدار کی ترویج و ترقی کے لیئے بھرپورکردار اداکررہاہے۔وفد نے الحمراء آرکائیو،الحمراء ہالز،الحمراء سٹوڈیو،الحمراء ادبی بیٹھک،آرٹ گیلری و دیگر شعبوں کا ویزٹ بھی کیاوفد کو الحمرا کی ادبی و ثقافتی سرگرمیوں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وفد کے اراکین نے ادب و ثقافت کے میدان میں اعلیٰ خدمات سرانجام دینے پر الحمرا کو ذبردست خراج تحسین پیش کیا۔