عریاں ہونا بھی کسی کام نہ آیا،اداکارہ صوبیہ خان ڈپریشن کاشکارہوگئی،

اسٹیج پر کامیاب ہونے کے لیئے سینئیر اداکارہ کا نام چرایا اور سوشل میڈیا پر خود کو آفرین خان کی شاگرد بھی کہتی رہی۔

لاہور(شوبزرپورٹر)عریاں ہونا بھی کسی کام نہ آیا،اداکارہ صوبیہ خان ڈپریشن کا شکار ہوگئی،تفصیلات کے مطابق اپنے آپ کو بولڈاداکارہ کہلوانے والی اداکارہ صوبیہ خان ڈپریشن کا شکار ہوگئی،ذرائع کے مطابق اداکارہ نے اسٹیج پر ہٹ ہونے کے لیئے ہرطرح کے جتن کیئے مگر اس کو تھیٹر انڈسٹری سے کوئی پذیرائی نہیں ملی۔صوبیہ خان نے اپنے آپ کو کامیاب کروانے کے لیئے سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ تصاویرویڈیوز اپلوڈ کی تھیں جن پر کافی سخت کمنٹس سننے کو ملے ان حرکات سے وہ نہ تو پروڈیوسرز کو متاثر کر سکیں اور نہ ہی عوامی توجہ حاصل کر سکیں۔بلکہ ان حرکات سے وہ سب کی نظروں سے گر چکی ہے۔صوبیہ خان نے اسٹیج پر نام بنانے کے لیئے معروف اداکارہ صوبیہ خان کا نام بھی چوری کیا تھا اورسوشل میڈیاپر خود کو اداکارہ آفرین خان کی شاگرد بھی کہتی رہیں مگراس کے باوجود وہ ناکام ہوئی اس کی ان حرکتوں کی وجہ سے کوئی بھی ساتھی اداکاراس کے ساتھ کام کرنے کو تیار نہیں ہے اور وہ خودڈائریکٹر پروڈیوسر کی منت سماجت کرکے بغیر معاوضہ کے ڈراموں میں کام کررہی ہے اسی لیئے وہ آجکل ڈپریشن کا شکار ہورہی ہے۔

شیئرکریں