میاں اسلم اقبال کو وزارت اطلاعات و ثقافت پنجاب کا قلمدان سنھبالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔،سید سہیل بخاری

سیکریٹری جنرل ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکیؒ لاہور نے میاں اسلم اقبال کو وزارت اطلاعات و ثقافت کا منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک سینئر سیاسی رہنما ہیں وہ صرف اور صرف مہذب اور تعمیری گفتگو کریں گے اور فن اور فنکار کو معاشرے میں اعلیٰ مقام دلانے کیلئے صرف اعلانات نہیں بلکہ عملی اقدامات کریں گے۔ اور ثقافت کے شعبہ میں جن پر چند افراد کی اجارہ داری ہے اس کو ختم کرکے اصل اور کام کرنے والے افراد کو آگے لائیں گے اور چمچہ ٹائپ افراد سے اجتناب کریں گے۔

شیئرکریں