صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں اسلم اقبال نے پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر اقبال کاشمیری کا علاج سرکاری طور پر کرنے کے احکامات جاری کر دئیے

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب نے شیخ زید ہسپتال کی انتظامیہ کو اقبال کاشمیری کا علاج فوری طور پر کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقبال کاشمیری کے علاج کے لئے بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے علاج میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ فنکار برادری نے وزیر اطلاعات و ثقافت کی جانب سے اقبال کاشمیری کا علاج کرانے کے احکامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر ثقافت پنجاب کا یہ ایک احسن اقدام ہے۔ انہوں نے اقبال کاشمیری کے علاج کے لئے فوری نوٹس لیا ہے۔فنکار برادری میاں اسلم اقبال کا شکریہ ادا کرتی ہے۔

شیئرکریں