گلوکارہ بندیا خضر حیات مون کا لکھا ہوا گیت ریکارڈ کروائیں گی۔

لاہور(شوبزرپورٹر)معروف گلوکار ہ بندیا نامور شاعر خضرحیات مون کا لکھا ہوا سرائیکی گیت ریکارڈ کروائیں گی۔تفصیلات کے مطابق خضر حیات مون اس سے قبل بہت سارے نامور گلوکاروں کے لیئے سپر ہٹ گیت لکھ چکے ہیں جن میں مظہرراہی کا گایا ہوا ”سوہنا معشوق ہووے“ نے دنیا بھرمیں مقبولیت حاصل کی تھی۔گذشتہ روز ایک ملاقات کے دوران گلوکارہ بندیا اور خضر حیات مون کے مابین ایک معاہدہ طے پاگیاہے جس کے تحت گلوکارہ بندیا ان کا لکھا ہوا نیا سرائیکی گیت ریکارڈ کروائینگی جسے بہت جلد سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا جائیگا۔اس گانے کی ریکارڈنگ کا آغاز آج مقامی سٹوڈیومیں کیا جارہاہے ایک ملاقات کے دوران بندیا نے بتایاکہ انہوں نے خضر حیات مون کا بہت شہرہ سنا تھا جس پر انہوں نے اپنے نئے گانے خضر حیات مون سے لکھوانے کا فیصلہ کیاہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ انشا ء اللہ اب وہ ان کے لکھے ہوئے گیت ریکارڈ کروائیں گی جو ان کے پرستاروں کو بیحد پسند آئیں گے۔

شیئرکریں