سخاوت ناز راکسی تھیٹر میں ”محبتاں سچیاں“ میں جلوہ گر ہوں گے۔

کہ اس وقت تھیٹر پر فیملی ڈرامہ پیش کیا جارہاہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ فیملیز بھی اب سٹیج ڈرامہ دیکھنے آرہی ہیں۔سخاوت ناز

لاہور(شوبزرپورٹر)نامور کامیڈین سخاوت ناز راکسی تھیٹرگوجرانوالہ میں آج سے ”محبتاں سچیاں“ میں جلوہ گر ہوں گے۔اس ڈرامے کے ہدائتکار شہزاد آسی جبکہ پروڈیوسر کاشی بٹ ہیں۔ایک ملاقات کے دوران سخاوت ناز نے بتایاکہ وہ اپنے سٹیج ڈراموں کے ساتھ ساتھ اپنے گارمنٹس کے بزنس کو بھی وقت دے رہے ہیں ان کے آؤٹ سٹیشن پرستار ایک عرصہ سے ان کے شہرمیں آنے کا کہ رہے تھے اس لیئے میں نے راکسی تھیٹر گوجرانوالہ میں پرفارم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں سخاوت ناز نے بتایاکہ انہیں مختلف فلموں کی آفرز بھی آرہی ہیں مگر سٹیج ڈراموں،ٹی وی شوز اور بزنس سے انہیں فرصت ہی نہیں مل رہی کیونکہ فلم فل ٹائم جاب ہے جس کے لیئے زیادہ وقت نکالنا پڑتا ہے۔سخاوت ناز نے مذید کہاکہ اس وقت تھیٹر پر فیملی ڈرامہ پیش کیا جارہاہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ فیملیز بھی اب سٹیج ڈرامہ دیکھنے آرہی ہیں کیونکہ اب ولگریٹی دور ہو گئی ہے اور آرٹسٹ صرف اپنی پرفارمنس پر توجہ دے رہے ہیں جو خوش آئندہے انشا ء اللہ اب وہ اسٹیج کو بھرپور ٹائم دینگے تاکہ ا ن کے پرستار انہیں ایک لمبے عرصے تک دیکھتے اور پیار کرتے رہیں۔

شیئرکریں