مظہرراہی نے اپنے دو گانوں کے ویڈیو مکمل کرلیئے۔

لاہور(شوبزرپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ بھنگڑا سٹار مظہرراہی نے اپنے دونئے گانوں کے ویڈیو مکمل کر لیئے۔تفصیلات کے مطابق ان دوگانوں کی شوٹنگ گذشتہ رو زنجی ٹی وی چینل کے سٹوڈیومیں مکمل کیئے گئے جس کی ویڈیو ڈائریکشن سلیم خان نے دی تھی جبکہ اس کا میوزک ساضد حسین چھکونے ترتیب دیا تھا۔ان ویڈیوزمیں مظہرراہی کے ساتھ ماڈلز اور کوریوگرافرزنے بھی پرفارم کیا تھا۔ایک ملاقات کے دوران مظہرراہی نے بتایاکہ ان ویڈیوز کو جلد معروف کمپنی یوٹیوب چینل اور سوشل میڈیاپر ریلیز کرے گی۔

شیئرکریں