نوجوان ہدایتکار ہشام بن منور کی پہلی فلم ریڈی سٹیڈی نو کا پرٸمیر شو ٹاؤن شپ سینما میں منعقد کیاگیا

شوبز ستاروں نے فلم کو شاندار کامیڈی فلم قرار دے دیا ۔

فلم کامرکز ی کردار آمنہ الیاس اور فیصل سیف ادا کر رہے ہیں دیگر کاسٹ میں سلمان شاہد، نئیر اعجاز، اسماعیل تارا، نرگس رشید ،جانی شامل ہیں فلم رومانس اور کامیڈی کا حسین امتزاج ہے۔ فلم میں سماجی موضوعات کو مزاحیہ انداز میں دیکھایا گیا ہے
فلم کی موسیقی باقر عباس اور حسن بادشاہ نے ترتیب دی ہے۔معروف ہدایتکار سید نور نے فلم دیکھنے کے بعد کہا کہ بہت سالوں بعد مزاح تفریح سے بھرپور فلم دیکھنے کو ملی جس میں ہدایتکار نے اور تمام فنکاروں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔سید نور نے آمنہ الیاس کی اداکاری کی خاص طور پر تعریف کی۔

شیئرکریں