ڈائریکٹر پرویز کلیم نے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال سے ان کا علاج سرکاری سطح پر کرانے کی اپیل کردی۔
پرویز کلیم نے کہا کہ آپ کو اس منسٹری کی مبارکباد پیش کرتا ہوں آپ صاحب دل محنتی حساس اور دکھیانسانوں کا دکھ محسوس کرنے والے انسان ہیں۔ میرے اور آپ کے ملک کی فلم انڈسٹریکےمعروف اور عوامی فلموں کے ہدایتکار اقبال کاشمیری پچھلے دس دن سے مختلف بیماریوں کا شکار ہو کے شیخ زید ہسپتال کے گردہ وارڈ بیڈ نمبر 9 پر بے یارو مددگار پڑے آپ کی ہمدردی اور نظر خاص کے
منتظر ہیں ۔فلمی شخصیات سید نور،مسعود بٹ،چودھری اعجاز کامران،سنگیتا،شہزاد رفیق نے بھی اقبال کاشمیری کا سرکاری سطح پر علاج کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔