ہدایتکارہ سنگیتا کی فلم صرف تم ہی تو ہو کی سینی سٹار میں پریمئر تقریب

فلم ڈائریکٹرز رائٹرز پروڈیوسر اور ماڈل اور اداکاراؤں کی بھرپور شرکت

فلم صرف تم ہی تو ہو کی کاسٹ میں شامل فنکاروں کی اکثریت نے شرکت کی

فلم انڈسٹری کی معروف ہدایتکارہ اور اداکارہ سنگیتا جن کی کافی عرصہ کے بعد فلم صرف تم ہی تو ہو گزشتہ روز ملک بھر میں ریلیز کی گئی اور فلم ریلیز کے پہلے دن ہی پریمئیر تقریب بھی رکھی گئی جس میں فلم کی کاسٹ کے علاوہ فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی فلم پریمئیر تقریب میں جن نمایاں افراد نے شرکت کی ان میں ہدایتکارہ سنگیتا فلم رائٹر سورج بابا اسٹار میکر جرار رضوی اداکار غلام محی الدین علی محی الدین پرویز کلیم چودھری اعجاز کامران فلم ڈائریکٹر مسعود بٹ فلم ڈائریکٹر سید نور پروڈیوسر زلفقارعلی مانا راشدمحمود اظہر رنگیلا عرفان کھوسٹ تبسم خان نایاب خان موسی خان ندا خان شیزہ خان ٹی وی پروڈیوسر شوکت علی چنگیزی پروڈیوسر یامین ملک گلوکارہ حمیرا ارشد اسٹیج اداکارہ ماہ نور فلمسٹار مدیحہ شاہ فلم سٹار میرا فلم سٹار لکی ماڈل نور فلم کی ہیروئن قرات العین عینی احمد عبدالرحمن فلمساز فیاض خان فلم ایڈیٹر زیڈ اے زلفی کیمرہ مین خالد سہانا نظر اشفاق مغل فلم ڈائریکٹر شہزاد رفیق اچھی خان کے علاوہ کلچرل جرنلسٹس ا
فاؤنڈیشن آف پاکستان کے نو منتخب صدر طاہر بخاری جنرل سیکریٹری ٹھاکر لاہوری سینئر وائس چیئرمین شجرالدین نائب صدر زین مدنی حسینی سابقہ امیدوار برائے صدر انجم شہزاد سینئر صحافی رفیق مغل وقار اشرف اشفاق حسین عمران راج علی عابدی سید ندیم عباس کے علاوہ دیگر ممبران نے شرکت کی پریمیر تقریب میں شامل سب افراد نے مل کر فلم دیکھی اور فلم کے دوران ہال کی دفعہ تالیوں سے گونجتا رہا آخر میں ہدایتکارہ سنگیتا نے آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا تقریب میں شامل افراد کی اکثریت کا کہنا تھا فیضان بہت اچھی ہے فلم بینوں کو اس فلم کو دیکھنا چاہئے تاکہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو سپورٹ کیا جائے تاکہ لاہور کی فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال ہو فلم کے رائٹر سورج بابا نے کہا اب موضوعات میں جدت کی ضرورت ہے میں نے فلم کی کہانی عام ڈگر سے ہٹ کر لکھی یہی وجہ ہے کہ فلم بھی اس کو پسند کر رہے ہیں فلم کی ہیروئن عینی نے کہا کہ آج میں بہت خوش ہوں خود کو سلور سکرین پر دیکھنے کی خواہش کسے نہیں ہوتی آج خود کو سکرین پر دیکھ کر اچھا لگا اور آنے والے مہمانوں نے کام کی تعریف کی
انجم شہزاد

شیئرکریں