لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی اور ایف سی کالج کے طالب علموں کا پی ٹی وی لاہور مرکزکادورہ

نیوز، پروگرام، انجینئرنگ، اورڈیزائنگ کے شعبے دیکھے، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ ناظم الدین بھی ہمراہ تھے

طلباو طالبات نے پروڈکشن اور ایڈیٹنگ میں جدید رجحانات کے بارے میں آگاہی لی، نیوز سٹوڈیوز کا بھی دورہ  

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اور ایف سی کالج میں شعبہ میڈیا سٹڈیز کے طلبا و طالبات نے پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکزکا معلوماتی و مطالعاتی دورہ کیا۔  وفد میں محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے ڈپٹی ڈایریکٹر ناظم علی بھی شامل تھے۔ پبلک ریلیشنز آفیسر محمد شکیل ملک نے وفد کو پی ٹی وی کی تاریخ، پروگرامنگ اور دیگر امور کے متعلق بتایا۔ طلبا و طالبات نے پی ٹی وی کے شعبہ نیوز،حالات حاضرہ،  پروگرام، انجینئرنگ،اورڈیزائنگ کے مختلف حصے دیکھے جہاں انہیں ان شعبوں کی ورکنگ کے بارے میں تفصیل سے بتا یا گیا، وفد نے لاہور مرکز کے سٹودیوز اور ایڈیٹنگ رومز کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں پروڈکشن سے متعلق تکینکی معلومات اور ایڈیٹنگ میں جدید رجحانات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ طلبا طالبات نے آئیڈیا سے لیکر تکمیل تک پروگرامنگ کے تمام مراحل اوراس میں شامل تکنیکی اور انسانی مہارت کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔
 طلبا و طالبات نے پی ٹی وی کے مختلف شعبوں کی ورکنگ میں گہری دلچسپی لی۔ انہوں نے پی ٹی وی کے دورے کو نہایت معلوماتی اور مفید قرار دیا۔  اس موقع پرپی آو او نے طلبا و طالبات کے سوالات کے مفصل جوابات بھی دئیے۔

شیئرکریں