ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء کی کلچر ل جنرنلسٹس فاؤنڈیشن کے انتخاب میں کامیاب ہونے والے امیدوں کو مبارکباد

ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں کلچرل جنرنلسٹس فاؤنڈیشن کا اہم کردار ہے
۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء

سماجی و معاشرتی ترقی کیلئے مثبت اقدامات کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔اطہر علی خان

امید ہے آئندہ بھی کلچر ل جنرنلسٹس فاؤنڈیشن ادبی و ثقافتی ترویج میں اپنا کلیدی کردار ادا کر تی رہے گی۔اطہر علی خان

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اطہر علی خان نے کلچر ل جنرنلسٹس فاؤنڈیشن کے انتخاب میں کامیاب ہونے والے امیدوں کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں کلچرل جنرنلسٹس فاؤنڈیشن کا اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔انھوں نے کہاکہ سماجی و معاشرتی ترقی کیلئے مثبت اقدامات کا فروغ وقت کی ضرورت ہے اور کلچرل جنر نلسٹس فاؤنڈیشن کے صدر طاہر بخاری،سیکرٹری جنرل ٹھاکر لاہوری،سینئر نائب صدر زین مدنی ودیگر تمام ممبران ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ میں اپنے اہم کردار پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

شیئرکریں