پی ٹی وی لاہور کے جنرل منیجر سیف الدین کی طرف سے کلچرل جرنلسٹس فاونڈیشن آف پاکستان کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

امید ہے کہ نو منتخب باڈی ملک کے صحیح تشخص کو اجاگر کرنے اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا کردار جاری رکھیں گے.

پاکستان ٹیلی وژن لاہور مرکز کے جنرل منیجر سیف الدین نے کلچرل جرنلسٹس فاونڈیشن آف پاکستان کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے.
اپنے ایک بیان میں انہوں نے فاونڈیشن کے نو منتخب صدر طاہر بخاری اور جنرل سیکرٹری ٹھاکر لاہوری کی کامیابی کو سراہتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے
انہوں نے کلچرل جرنلسٹس کی اس اہم تنظیم میں جمہوری عمل مکمل ہونے اور نئی قیادت کے انتخاب پر تمام ارکان کو مبارکباد دی اور کہا کہ انہیں امید واثق ہے کہ نو منتخب باڈی ملک کے صحیح تشخص کو اجاگر کرنے اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا کردار جاری رکھیں گے.

شیئرکریں