کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے الیکشن 20-2019 میں طاہر بخاری صدر اور ٹھاکر لاہوری جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے

۔الیکشن پلاک میں منعقد ہوئے۔ الیکشن کے موقع پر سینئرفلم ڈائریکٹر سید نور ، راشدمحمود ،ناصر بیراج اور ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغری صدف نے خصوصی شرکت کی۔

چیف الیکشن کمشنر ندیم سلیمی ،ممبر خالد ابراہیم،فرزانہ چودھری اور علی عابدی نے الیکشن کے فرائض انجام دئیے

الیکشن میں انجم شہزاد اور طاہر بخاری کے درمیان صدر کی نشست پر مقابلہ رہا۔طاہر بخاری نے انجم شہزاد کو شکست دی۔ٹھاکر لاہوری بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ مقابلہ پر معین زبیر نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے تھے۔ منتخب ہونے کے بعد ٹھاکر لاہوری نے اپنی کابینہ کا اعلان کیا۔صدر طاہر بخاری،سینئر نائب صدر زین مدنی حسینی،نائب صدر ندیم نظر،ایڈیشنل سیکرٹری سید حسن عباس زیدی،جوائنٹ سیکرٹری اشفاق حسین،سیکرٹری ایونٹس قیصر افتخار ،عمران راج،سیکرٹری فنانس وقار اشرف،سیکرٹری انفارمیشن جبار صدیقی،آفس سیکرٹری علی عابدی اور سیکرٹری سوشل میڈیا نوین علی شامل ہیں۔سیف اللہ سپرا سپریم کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین شجر الدین منتخب ہوئے۔سپریم کونسل کے دیگر ممبران میں ندیم سلیمی،خالد ابرہیم،فرزانہ چودھری اور شکیل زاہد شامل ہیں۔ دیگر کمیٹیوں کا بھی اعلان کیا گیا۔ شکیل زاہد کی سربراہی میں ایونٹس کمیٹی تشکیل دی گئی جن میں قیصر افتخار،عمران راج،معین زبیر،قاسم ارشد،انجم شہزاد،قربان پرنس،ندیم نظر،تجمل بخاری،اسد علی،رفیق مغل،نوین علی اور عدنان لودھی شامل ہیں۔ وویمن کمیٹی میں فرزانہ چودھری،نوین علی ،حنا شہزاد اور لبیبہ شامل ہیں۔ڈسپلن کمیٹی میں سیف اللہ سپرا،ندیم سلیمی،فرزانہ چودھری،زین مدنی حسینی،نوید صدیقی،عدنان لودھی شامل ہیں۔فلم ڈائریکٹر سید نور ،راشد محمود اور ڈاکٹر صغرا صدف نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔

شیئرکریں