ہم فلمز کی پیشکش فلم ریڈی سٹیڈی نو کی کاسٹ کی لاہور میں پریس کانفرنس

فلم 19 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

فلم کامرکز ی کردار آمنہ الیاس اور فیصل سیف ادا کر رہے ہیں
دیگر کاسٹ میں سلمان شاہد، نئیر اعجاز، اسماعیل تارا، نرگس رشید شامل ہیں
لاہور: فلم رومانس اور کامیڈی کا حسین امتزاج ہے

ڈائیریکٹر ہشام بن منور نے 19 جولائی کو ریلیز ہونے والی اپنی فلم”ریڈی سٹیڈی نو”کے سلسلے میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ ایک مکمل تفریحی فلم ہے جسے تمام طبقات ضرور پسند کریں گے۔فلم میں فیصل سیف کو متعارف کرایا گیا ہے جو کہ سیف الدین سیف کے پوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلم میں اہم معاشرتی مسائل کامیڈی انداز میں میں پیش کئے گئے ہیں۔اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا کہ فلم پر بہت محنت کی گئی ہے جس کا سکرپٹ بہت اچھا ہے۔اس طرح کی فلموں سے ہمارا سینما مضبوط ہوگا۔اداکار مرحوم احمد بلال نے کہا کہ یہ فلم میرے دل کے بہت قریب ہے کیونکہ یہ میری پہلی فلم ہے۔زین افضل اور فیصل سیف نے کہا کہ ان کا یہ تجربہ بہت اچھا رہا۔ایک سوال کے جواب میں ہشام بن منور نے کہا کہ پاکستان میں ہر طرح کی فلمیں بن رہی ہیں لیکن شائقین کو تفریحی فلموں کی اہم ضرورت ہے۔

شیئرکریں