خیبرپختوخواہ کے تعلق رکھنے والے دانشوروں،فنکاروں اور کالم نگاروں کے 13رکنی وفد کا ڈاکٹر اباسین یوسف زئی کی سربراہی میں الحمراء کادورہ

وفد کا ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اطہرعلی خان کے ساتھ ملاقات اور ثقافت سرگرمیوں پر تبادلہ خیال
وفد کا الحمراء آرٹ گیلری،الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس،الحمراء سٹوڈیوو دیگر شعبوں کا دورہ
دورے کا مقصد صوبائی ہم آہنگی کو فروغ دیناہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹرلاہورآرٹس کونسل
ملک بھر کی ثقافتی اقدار کا تبادلہ قومی یک جہتی کا ضامن ہے۔اطہر علی خان
الحمراء کی خوبصورت فضاء اپنانیت کے احساس سے مالا مال ہے۔ڈاکٹر اباسین یوسف زئی

لاہور(شوبزرپورٹر)خیبرپختوخواہ کے تعلق رکھنے والے دانشوروں،فنکاروں اور کالم نگاروں کے 13رکنی وفد نے پروفیسرڈاکٹر اباسین یوسف زئی کی سربراہی میں الحمراء آرٹس کونسل کادورہ کیا۔وفد کے اراکین نے ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اطہرعلی خان کے ساتھ ملاقات کی اور ثقافت سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وفد کو الحمرا آرٹس کونسل کی ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریف کیا گیا۔وفد نے الحمراء آرٹ گیلری،الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس،الحمراء سٹوڈیوو دیگر شعبوں کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر نامور پشتو گلوکار بختیار خٹک اور اردو گلوکار عبد الرؤف اور الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں تربیت حاصل کرنے والے آرٹسٹوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹرلاہورآرٹس کونسل اطہر علی خان نے اس موقع پر کہا کہ دورے کا مقصد صوبائی ہم آہنگی کو فروغ دیناہے،ملک بھر کی ثقافتی اقدار کا تبادلہ قومی یک جہتی کا ضامن ہے،۔ڈاکٹر اباسین یوسف زئی نے الحمرا آرٹس کونسل کے دورے پر اپنے تاثرات میں کہا کہ الحمراء کی خوبصورت فضاء اپنانیت کے احساس سے مالا مال ہے، یہاں ہمیں بے حد محبت ملی،جس پر فخر ہے، ہم اعلی تہذیبوں کے وارث ہیں جس کا اظہار الحمرا کے پلیٹ فارم پر دیکھ کر خوشی ہوئی، لاہور میں جو خلوص اور پیار ملا اس پر بے حد شکر گزار ہیں۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اطہر علی خان نے وفد کے تمام ارکان کو سوؤنیئر پیش کئے۔

شیئرکریں