تابندہ علی سوشل تقریبات کا حصہ بن گئیں۔

اداکاری کے ساتھ ساتھ فلاح انسانیت کے لیئے منعقد ہونیوالی تقریبات میں بھی شامل ہو رہی ہوں۔تابندہ علی

لاہور(شوبزرپورٹر)فلمسٹار تابندہ علی سوشل تقریبات کا حصہ بن گئیں،تفصیلات کے مطابق فلمسٹار تابندہ علی اپنی اسٹیج مصروفیات کے ساتھ ساتھ سوشل تقریبات میں بھی شریک ہو رہی ہیں۔گذشتہ روز انہوں نے ایک این جی او کی طرف سے منعقد کردہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں اور سیمینار سے خطاب بھی کیا۔ایک ملاقات کے دوران تابندہ علی نے بتایاکہ گو وہ اپنی فلم اور اسٹیج مصروفیات میں مگن رہتی ہیں مگر وہ اپنی سوشل لائف کو بھی نہیں بھولتیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ان سوشل تقریبات میں ان کا جانے کا مقصد صرف اور صرف فلاحی کاموں میں حصہ لیناہے کیونکہ یہ این جی اوز فلاح انسانیت میں مصروف عمل ہیں گذشتہ دنوں منعقد ہونیوالی تقریب بھی اسی کڑی کا حصہ تھی جس میں بچوں کا جنسی استحصال موضوع تھا اس تقریب میں انہوں نے خود بھی بطور مہمان خصوصی خطاب کیا اور سیر حاصل گفتگوبھی کی۔تابندہ علی نے مذید کہاکہ اداکاری کے ساتھ ساتھ سوشل سرگرمیاں بھی جاری رہیں گی ان دنوں وہ شالیمار تھیٹرمیں ہدائتکار ڈاکٹراجمل ملک کے نئے ڈرامے”نکا جیا ڈھولا“ میں کام کررہی ہیں۔

شیئرکریں