مظہرراہی نے نیا گانا”دلاں دے شہزادے“ مکمل کرلیا۔

لاہور(شوبزرپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ بھنگڑا سٹار مظہرراہی نے اپنا نیا گیت”دلاں دے شہزادے“ مکمل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اس گانے کی ریکارڈنگ گذشتہ روز چھکوسٹوڈیومیں مکمل کی گئی۔اس گانے کی شاعری معروف شاعر ملک آصف شہزاد کی لکھی ہوئی تھی جبکہ اس کا میوزک ساجد حسین چھکو نے ترتیب دیا تھا اس گانے کی مکس ماسٹرنگ ذوہیب حسین پنکونے کی تھی۔ایک ملاقات کے دوران مظہرراہی نے بتایاکہ بہت جلد اس کا ویڈیو سٹارٹ کردیا جائیگا اور اسے سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا جائیگا اس سے قبل ان کے”سوہنا معشوق“ اور ”لوک پنڈی شہر دے“ مقبولیت حاصل کر چکے ہیں۔

شیئرکریں