بھنگڑا سٹار شاہد سونو نے اپنا نیا بھنگڑا ”نچے سارا لہور“ سناکر ماحول گرمادیا۔
لاہور(شوبزرپورٹر)پلاک کا طاہر مہدی کے اعزازمیں محفل سماع،بھنگڑا سٹار شاہد سونونے اپنا نیا بھنگڑا ”نچے سارا لہور“ گاکر ماحول گرما دیا،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزپنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر(پلاک)کے زیراہتمام معروف قوال و گلوکار طاہر مہدی کے اعزازمیں ایک محفل سماع کا انعقاد کیا گیا۔اس محفل سماع میں طاہر مہدی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مشہور قوالیاں سناکر سماں باندھے رکھا اس موقع پر محفل میں شریک بھنگڑا سٹار شاہد سونونے طاہر مہدی کی فرمائش پر اپنا نیا بھنگڑا”نچے سارا لہور“ گاکر سنایاتو ہال میں موجود منچلوں نے اسٹیج پر چڑھ کر بھنگڑے ڈالنے شروع کردئیے۔طاہر مہدی نے بہترین پرفارمنس پر شاہد سونوکو مبارکباد دی اور کہاکہ محفل سماع کا ماحول شاہد سونوکے بھنگڑے نے گرمادیاہے اس پروگرام میں کمپئیرنگ کے فرائض امتیاز کوکب نے سرانجام دئیے تھے۔حاضرین طاہر مہدی کی قوالیوں پر سردھنتے رہے۔