میرا ”باجی“ کی پذیرائی دیکھ کر آبدیدہ ہو گئیں۔

اتنے عرصے بعد بھی فلم بینوں کا ویلکم کرنا میرے لیئے بہت بڑا اعزازہے۔میرا

لاہور(شوبزرپورٹر)فلمسٹار میرا ”باجی“ کی پذیرائی دیکھ کر آبدیدہ ہو گئیں،اتنے عرصے بعد بھی فلم بینوں کا مجھے اس طرح ویلکم کرنا میرے لیئے بہت بڑا اعزازہے،میرا،تفصیلات کے مطابق فلمسٹار میرا کی نئی فلم”باجی“ کا پریس شوگذشتہ روز پی اے ایف سینما کینٹ میں منعقدکیا گیا جس میں شوبز سے وابستہ افراد جن میں ہدائتکارسیدنور،پرویزکلیم،اداکار غلام محی الدین،نشوبیگم،فلمسٹار تابندہ علی،اظہررنگیلا،نیراعجاز،محسن عباس،ہدائتکار ثاقب ملک، عدیل برکی،روحی خان،بندیا،عذراآفتاب،عطاء اللہ عالی،نروان ندیم،سورج بابا،ناصر بیراج،طارق طافو،فوزیہ مہر،نیناں سنیناں،غزل شاہ،جرار رضوی،لائبہ خان،بیاخان سمیت دیگر شامل تھے۔اس پریس شو کا انعقاد زنجیر میڈیا گروپ نے کیا تھا جس کے آرگنائزر ٹائیگر شاہ اور اور غلام مصطفیٰ تھے۔صحافیوں کی ایک کثیر تعداد بھی فیملیز کے ہمراہ فلم دیکھنے کے لیئے آئی ہوئی تھی۔اس موقع پر میرا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک لمبے عرصے کے لیئے فلم انڈسٹری سے غائب رہی ہیں مگر انہیں آج اتنی پذیرائی ملی ہے کہ بیان سے باہر ہے فلم بین آج بھی انہیں اتنا پیار کرتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں میرانے کہاکہ”باجی“ نے پاکستان اور بیرون ممالک اپنی ساکھ بنالی ہے اور میں بڑے فخر سے کہ سکتی ہوں کہ ”باجی“ نے پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی میں اہم کردار اداکیاہے اور اس فلم کے ہدائتکار ثاقب ملک نے ایک بہترین اور معیاری فلم بنائی ہے جس پر ہر پاکستانی فخر کرسکتاہے۔سینما ہال میں فلمسٹار میرا اور فلم کی دیگر کاسٹ نے فلم بینوں کے درمیان بیٹھ کر فلم دیکھی اور فلم بینوں کی طرف سے فلم کے ہر سین اور گانے پر تالیاں بجانے پر خوشی کا اظہار بھی کرتے رہے۔

شیئرکریں