لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع

مون سون کا موجودہ سسٹم جمعرات تک ملک میں رہے گا، شدید آندھی کے ساتھ بارش کا امکان

لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ مون سون کا موجودہ سسٹم جمعرات تک ملک میں رہے گا۔ ملک بھر میں شدید آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آج صبح بھی لاہور سمیت کئی علاقوں میں شدید بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ سے جمعرات کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں تیزہوائوں اور آندھی کے ساتھ مون سون کی مزید بارش کی توقع ہے اور اس دوران کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاباور بالائی خیبرپختونخوا میں اکثر مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارشجبکہ ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

شیئرکریں