فلم “صرف تم ہی تو ہو” 19 جولائی کو ریلیز ہوگی

نئی پاکستانی فلم “صرف تم ہی تو ہو” کی ہدایتکارہ سنگیتا نے فلم کی کاسٹ کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ فلم انیس جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی. سنگیتا کا کہنا تھا کہ فلم باپ کی جائیداد بیچ کر بنائی لیکن افسوس ہے کہ دو سال تک ایک مخصوص لابی نے فلم سینما گھروں میں نہیں لگنے دی. انہوں نے بتایا کہ فلم کا لاہور میں پریمئر شو اتوار کے روز ہوگا. اس موقعہ پر فلم کی ہیروئن عینی کا کہنا تھا کہ سنگیتا کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا فلم بین ہمارا کام دیکھ کر مایوس نہیں ہونگے. اداکار احمد کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں فلم بین گھر سے نہیں نکلتے یہ ایک بھرپور فلم ہے جس کی کہانی فلم بینوں کو پسند آئیگی. پریس کانفرنس کے دوران فلم کے مصنف سورج بابا کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں فلم نہیں بدلی بلکہ فلم بین بدل گئے ہیں. یہ ایک رومانٹک لو اسٹوری فلم ہے جس میں چھ سیچوئیشنل گیت بھی شامل کئے گئے ہیں.

شیئرکریں