پی ٹی وی پینشنرز کے مسائل حل کرنے پر صدریونین راحیل آصف خان کا ایم ڈی کو خراج تحسین  

وزیراعظم کی معاون ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور ایم ڈی پی ٹی وی عامر منظورکی کوششوں سے پینشنرز کے لئے فنڈز جاری

امید ہے کہ ایم ڈی نئے چارٹرکی منظوری،ہاؤس ریکوزیشن میں اضافہ اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لئے بھی اقدامات کرینگے۔

پاکستان ٹیلیویژن سی بی اے یونین کے مرکزی صدر راحیل آصف خان نے پی ٹی وی کے پینشنرز کے مسائل حل کرنے اور 2017تک ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لئے فنڈ جاری کرنے پر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور ایم ڈی پی ٹی وی عامر منظور کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم ڈی پی ٹی وی عامر منظورنے عہدہ سنبھالتے ہی جس طرح پینشنرز کے مسائل کے حل کے لئے ذاتی دلچسپی لی ہے وہ قابل ستائش ہے اور ادارے کے ملازمین امید واثق رکھتے ہیں کہ ایم ڈی اور انتظامیہ نئے چارٹرکی منظوری،ہاؤس ریکوزیشن میں 50  فیصد اضافہ اور دیگر دیرینہ مطالبات کی منظوری کے لئے بھی اقدامات کرینگے۔
راحیل آصف خان نے کہا کہ پی ٹی وی کو اپنی عمر کا ایک بڑا حصہ دینے والے ریٹارئرڈ ملازمین ہمارا سرمایہ ہے اور موجودہ ایم ڈی نے ان کے مسائل کے حل کے لئے جس طرح86 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کروائے ہیں پی ٹی وی یونین اور ملازمین ا ن کے مشکور ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ادارے کی ترقی اور بہتری کے لئے ان کے ہر اقدام کی حمایت کرے گی۔

شیئرکریں