سی جے ایف پی کے نئے الیکشن اٹھارہ جولائی کو پلاک میں ہوں گے
سینئر صحافی ندیم سلیمی ۔فرزانہ چوہدری اور خالد ابراہیم خان الیکشن کمشنر مقرر
پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے پینتیس کلچرل رپورٹرز اٹھارہ جولائی کو نئے عہدیداروں کا چناو کریں گے
کلچرل جرنلسٹس فاﺅنڈیشن آف پاکستان کی باڈی تحلیل کرکے نئے الیکشن کرانے کا اعلان کردیاگیا.نئے الیکشن18جولائی کو پلاک میں منعقد ہوں گے.ظہیر شیخ کی جانب سے تنظیم کو نقصان پہنچانے کے خلاف سینئر نائب صدر زین مدنی نے قرار داد مذمت پیش کی.جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا. سی جے ایف کی جنرل کونسل کا اجلاس زیر صدارت سپریم کونسل کے چیئرمین خالد ابراہیم خان اور صدر سی جے ایف پی طاہر بخاری ہوا.اجلاس میں صدر طاہر بخاری اور جنرل سیکرٹری ٹھاکر لاہور ی نے باہمی مشاورت کے بعد اجلاس میں موجودہ باڈی کو تحلیل کرکے نئے انتخابات کا اعلان کیا .متفقہ طو رپر سینیر صحافی ندیم سلیمی کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ‘خالد ابراہیم ‘فرزانہ چوہدری اور علی عابدی الیکشن کمیٹی کے ممبران ہونگے قبل ازیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خالد ابراہیم نے کہاکہ تنظیم میں اختلافات زہر قاتل ہیں یہ تنظیم تمام ممبران کی شبانہ روز محنت سے آگے بڑھ رہی ہے اوراسے کسی صورت نقصان نہیں پہنچنا چاہئے اس کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی. سینئر ممبرندیم سلیمی نے کہاکہ چند روز پیش آنے والے واقعات افسوسناک ہیں ایسانہیں ہوناچاہئے تھا یہ تنظیم ہم سب کی ہے اور یہ واحد رجسٹرڈ تنظیم ہے جو اتنے عرصے سے کامیابی کی طرف گامزن ہے آج کا اجلاس اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ سب سے بڑی اور منظم تنظیم ہے .ظہیر شیخ اپنے کئے پر معذرت کرے گا. ٹھاکرلاہور ی نے کہاکہ ہمارے دل کھلے ہیں تمام ممبران کا احترام ہونا چاہئے تنظیم کو نقصان پہنچانے کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی.اس موقع پر جنرل سیکرٹری نے ظہیر شیخ کی معطل رکنیت بحال کردی. صدرطاہر بخاری نے کہاکہ چند روزقبل پیش آنے والے واقعات کے حوالہ سے جنرل کونسل جو فیصلہ کرے ہم سب کو قبول کرناہوگا اور سی جے ایف پی کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے .صدر طاہر بخاری نے معین کی رکنیت بحال کردی. فرزانہ چوہدری نے کہاکہ آپس کے اختلافات کو آپس میں ہی حل کرناچاہئے کسی کو ہماری اندرونی مسائل باہر ڈسکس کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ‘اجلاس سے شجر الدین, سیف اللہ سپرا نے بھی خطاب کیا. اجلاس میں خالد ابراہیم ‘شجرالدین‘طاہر بخاری ‘ٹھاکر لاہوری ‘زین مدنی ‘ندیم نظر ‘جبارصدیقی ‘اشفاق حسین ‘سیف اللہ سپرا‘ندیم سلیمی ‘فرزانہ چوہدری ‘نصیر احمد‘نوید صدیقی‘حسن عباس زیدی ‘حنا شہزاد‘علی عابدی‘انجم شہزاد‘تجمل حسین‘اسدعلی خان ‘قربان پرنس‘وقار اشرف‘عمران راج‘عدنان لودھی ‘معین ارشد ‘شکیل زاہد اور قیصر افتخار نے شرکت کی ۔