لاہور(شوبزرپورٹر)پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ولن اداکار شفقت چیمہ اس عید پر کراچی میں ”عید کے چٹخارے“میں جلوہ گر ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق اداکار شفقت چیمہ عید پر کراچی میں پیش کیئے جانے والے اردوسٹیج ڈرامے میں کام کررہے ہیں اس ڈرامہ کے پروڈیوسر سجاد خان ہیں جبکہ رائیٹر و ڈائریکٹر زاہد شاہ ہیں۔اس ڈرامہ میں ان کے ہمراہ سلیم شیخ،شکیل شاہ،چاہت بلوچ،زاہد شاہ،سیم خان،پرویز صدیقی،احمد چیمہ،اکرم سونو،سمیع رائے،عامر ہوکلہ،مسکان شیخ،فائزہ ملک،صبا شیخ،امبرعلی،مہتاب جنگی،یوسف پٹھان و دیگر اداکار کام کررہے ہیں۔ایک ملاقات کے دوران شفقت چیمہ نے بتایاکہ وہ کراچی سٹیج پر پہلی مرتبہ کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انشا ء اللہ وہ کراچی میں بھی اپنی پرفارمنس سے اپنے پرستاروں کی تعداد بڑھا کر آئیں گے۔اداکار و ہدائتکار زاہد شاہ نے کہاکہ اس مرتبہ ہم نے کراچی،لاہور اور فیصل آباد کے فنکاروں کو اکٹھا کر دیا ہے اور وہ سب مل کر کراچی اسٹیج پر اپنا سکہ جمائیں گے۔زاہد شاہ نے کہاکہ کراچی میں شفقت چیمہ کو چاہنے والے بہت ہیں اسی مقبولیت کی بناء پر انہوں نے شفقت چیمہ کو کاسٹ کیا گیاہے انشا ء اللہ اس دفعہ کراچی اسٹیج پر ایک نئی تاریخ رقم کی جائے گی۔
