دوسری فلمیں بھی ریلیز ہوجاتی تو سینما مارکیٹ پھر آباد ہوسکتی تھی۔
لاہور(شوبزرپورٹر)فلمسٹار دیاجٹ نے اپنی عید پر ریلیز ہونیوالے پنجابی فلم”شریکے دی اگ“ کی کامیابی پر خوشی سے پھولے نہ سماتے ہوئے کہاکہ ”شریکے دی اگ“ کی کامیابی نے ثابت کردیاہے کہ پنجابی فلموں کا دورلوٹ آیاہے۔ایک سوال کے جواب میں دیاجٹ نے کہاکہ ان کی اس عید پر دوپنجابی فلمیں ریلیز ہونی تھیں مگر انکی دوسری فلم”پیشی گجراں دی“ کسی وجہ سے ریلیز نہ ہوسکی جس کا انہیں افسوس ہے مگر کوئی بات نہیں ان کی فلم”شریکے دی اگ“ کی کامیابی نے ان کا دکھ خوشی میں بدل دیاہے۔دیاجٹ نے کہاکہ اتنی ساری فلموں کے درمیان اکیلی پنجابی فلم نے پنجاب بھرمیں تقریباً45 لاکھ کا بزنس کیاہے جو خوش آئندہے اور ابھی بھی اس کی نمائش کامیابی سے جاری ہے دیا جٹ نے کہاکہ ”شریکے دی اگ“ فلم بینوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکی ہے اس لیئے دوسرے پروڈیوسرز کو بھی چاہیئے کہ اپنی زیر تکمیل فلموں کی شوٹنگز عید الاضحی سے قبل مکمل کرلیں تاکہ بڑی عید پر بڑی اور زیادہ پنجابی فلموں کو ریلیز کیا جاسکے۔دیاجٹ نے مذید کہاکہ پنجابی فلم انڈسٹری کی بحالی کا بگل بج چکاہے اور انشاء اللہ اب اس کی بحالی مہینوں نہیں دنوں کا کام ہے ایک مرتبہ پھر پنجابی فلمیں سینما گروں کی رونقیں واپس لانے کا سبب بنیں گی۔”شریکے دی اگ“ کے ڈائریکٹر پروڈیوسر چوہدری یعقوب تھے جبکہ دیگر کاسٹ میں معمر رانا،خوشبو،آفرین پری اورحیدر سلطان سمیت دیگر شامل تھے۔