بیا خان اور حارث علی کا ”ٹک ٹاک“ ریلیز کردیا گیا۔

لاہور(شوبزرپورٹر)اداکارہ و ماڈل بیا خان اور حارث علی کا نیا ویڈیو ”ٹک ٹاک“ ریلیز کردیا گیا۔اس ویڈیوسونگ کو گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ریلیز کیا گیاہے اس گونے کو نوجوان گلوکار شازی علی نے گایاہے اس کامیوزک سیدعلی شاہ نے ترتیب دیاہے اس ویڈیو کو ایمبئیبز فلمزکے بینر تلے بنایا گیاہے جس کے پروڈیوسر قیصر غوری ہیں اس ویڈیو کے ڈی اوپی آصف علی اورناصر مغل ہیں ”ٹک ٹاک“ کی کمپوزیشن اور شاعری اے ایس ہاشمی نے ترتیب دی ہے۔بیاخان نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ انہوں نے اس سے قبل بہت سارے ویڈیوزمیں ماڈلنگ کی ہے مگر جو مزہ انہیں ”ٹک ٹاک“ میں کام کرکے آیا ہے وہ کسی اور ویڈیو میں نہیں آیا،بیاخان نے کہاکہ شازی علی نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار ہیں اور اپنا ہر گانا روٹین سے ہٹ کر دیتے ہیں۔بیاخان نے مذید کہاکہ گو ان کا یہ ویڈیو کل شام کو ریلیز کیا گیاہے مگر اس کی پسندیدگی کا تناسب دوسرے ریلیز ہونے والے ویڈیوز سے بہت زیادہ ہے انہیں یقین ہے کہ اس کی ویورشپ میں بلین کا اضافہ ہوگا۔

شیئرکریں