کامیڈین غفار لہری کے بھائی کو ہارٹ اٹیک،میو ہسپتال داخل،دعاؤں کی اپیل

لاہور(شوبزرپورٹر)معروف فلم ٹی وی اداکار و کامیڈین غفار لہری کے چھوٹے بھائی کو ہارٹ اٹیک،میو ہسپتال داخل کروادیاگیا،غفار لہری کی دعاؤں کی اپیل،تفصیلات کے مطابق غفار لہری کے بھائی کو گذشتہ روز دل کا دورہ پڑا جسے فوری طور پر میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹرز نے طبی امداد دے کر انہیں آئی سی یو میں داخل کر لیا جہاں پر ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔غفار لہری نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ان کے پرستار اور دوست احباب ان کے بھائی کے لیئے جلد صحتیابی کی دعا کریں تاکہ وہ ٹھیک ہو سکے۔

شیئرکریں