شاہدسونو نامور پنجابی شاعر ظہور حسین ظہور کی لکھی ہوئی شاعری ریکارڈ کروائیں گے۔

ان کی لکھی ہوئی شاعری نصرت فتح علیخان سمیت متعدد نامور قوال وگلوکار گا چکے ہیں یہ میرے لیئے اعزازکی بات ہوگی۔شاہد سونو
لاہور(شوبزرپورٹر)بھنگڑا سٹار شاہد سونو پنجابی کے نامور شاعر ظہور حسین ظہورکی لکھی ہوئی شاعری ریکارڈ کروائیں گے۔ایک ملاقات کے دوران شاہد سونونے بتایاکہ ظہور حسین ظہور پنجابی زبان کے بہت نامور شاعر ہیں جن کالکھا ہوا کلام استاد نصرت فتح علیخان،بدرمیاں دادخان سمیت متعدد نامور قوال گلوکار گا چکے ہیں جو ذبان ذدعام ہواہے اور انہوں نے ان کے لکھے ہوئے کلام سے شہرت پائی ہے۔ایک سوال کے جواب میں شاہد سونونے کہاکہ ظہورحسین ظہور پنجابی کے وہ نامور شاعرہیں جن کو چندی گڑھ یونیورسٹی میں سلیبس کا حصہ بنایا گیاہے جہاں ان کی شاعری اور زندگی بارے پڑھایاجاتاہے۔میرے لیئے یہ بہت بڑے اعزازکی بات ہوگی کہ میں ان کا لکھا ہوا کلام گاؤں گا۔شاہد سونو نے مذید کہاکہ میں نے ان کے صاحبزادے ایڈووکیٹ ظہیرالحسن ظہورسے ان کا کلام ریکارڈ کروانے کی اجازت لی ہے بہت جلد چھکو سٹوڈیومیں ان کے کلام کی ریکارڈنگ کا آغاز کردیاجائیگا جس کا میوزک ساجد حسین چھکو ترتیب دینگے جبکہ اس کی مکس ماسٹرنگ ذوہیب علی پنکو کریں گے۔

شیئرکریں